۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجالس عزائے فاطیہ

حوزہ/ قصبہ ماہل اور اطراف ماہل کے تقریبا ہر گاؤں میں ایک ایک دن مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علمائے کرام نے مجالس کو خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کرام کو مستفیض کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقخدام فرش عزاء کے زیر اہتمام قصبہ ماہل ضلع اعظم گڑھ و اطراف ماہل کے گاؤں اور مواضعات میں ہر سال کی طرح امسال بھی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی کے زیر نگرانی شاندار اور منظم طریقے سے مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا۔

قصبہ ماہل اور اطراف ماہل کے تقریبا ہر گاؤں میں ایک ایک دن مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علمائے کرام نے مجالس کو خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کرام کو مستفیض کیا۔

علمائے کرام میں مولانا حسن مہدی واعظ صاحب جلالپوری، مولانا سید آرزو حسین عابدی صاحب، مولانا سید عارف عباس نقوی صاحب، مولانا سید گلزار حسین جعفری صاحب، مولانا سید قمر عباس رضوی صاحب (پرتاب گڑھ), مولانا جاوید رضا خطیبی صاحب، مولانا محمد شہزاد صاحب (مبارکپور)، مولانا شاذان حیدر صاحب جونپور نے 16 دسمبر ۲۰۲۲ سے چل رہی مسلسل ۱۸ روزہ ان مجالس کو خطاب کیا۔ اس سلسلے کی الودعی اور آخری مجلس موضع شاہجیر پور ماہل میں برگزار ہوئی جس کو مولانا سید آرزو حسین عابدی صاحب نے خطاب کیا۔

مجلس کے بعد مومنین کے لئے کربلا اور نجف اشرف سے کچھ تبرکات کو پیش کیا گیا۔ مولائے کائنات کی ضریح مبارک کی چادر اور امام حسین علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے پرچم کی زیارت کے لئے بڑی تعداد میں دور و نزدیک سے مومنین و مومنات نے شرکت کر کے خود کو تبرکات نجف و کربلا سے مستفیض کیا۔ پھر تمام مومنین کی خدمت میں خاک شفاء اور مولا عباس علیہ السلام کے روضۂ مبارک کا پانی تقسیم کیا گیا۔

قصبہ ماہل، موضع شاہرضا، موضع باہر پور، موضع بہاؤ الدین پور، موضع منیر کلاں، موضع سہ مسح، موضع کندری، موضع دسمڑا، موضع رسول پور، موضع، اٹر ڈیہہ، موضع مکھا پور، موضع شاہجیر پور اور پوئی کے مومنین نے ہر سال سے بہتر طریقہ سے ان تمام مجالس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کڑاکے کی اس سردی کے باوجود ہر جگہ شرکت کر کے پوری عقیدت و محبت کے ساتھ اس مشن کو کامیاب بنایا۔ شعرائے کرام اور سوز خوان حضرات نے بھی ہر مجلس میں پوری عقیدت کا اظہار کیا بالخصوص خدام فرش عزاء کے ممبر شاعر اہل بیت جناب ظفر اعظمی صاحب نے مومنین کے قلوب میں ان مجالس کے سلسلے سے جوش و ولولہ پیدا کیا۔ شاعر اہل بیت جناب دلنواز اعظمی، جناب شمیم اعظمی، معجز اعظمی، جناب شاہکار الہ آبادی، فیض اختر ماہلی و دیگر شعرائے گرام نے بہترین کلام سے مجالس کی رونق کو دوبالا فرمایا۔

خدام فرش عزاء کے ممبران جناب منا رضوی باہر پور، جناب محمد عباس دسمڑا، جناب غلام عباس منیر کلاں، جناب احتشام حسین کندری، ایڈوکیٹ جناب اصغر رسول پور، جناب حسن امام حسو پردھان شاہجیر پور، جناب محمد بہاؤالدین پور، جناب زیارت حسین پوئی، جناب سبط حسن مکھا پور، جناب شبیہ الحسن سہ مسح، جناب شہزاد حیدر اٹر ڈیہہ نے اپنی انتھک کوششوں سے ہر ممکن مشن کو کامیاب بنایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .